اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹرلاریجانی نے مرحوم آیت اللہ مھدوی کنی کو امام وامت کا امین اور رہبرانقلاب اسلامی کے زبردست حامیوں میں سے قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں مجلس خبرگان یا ماہرین کی کونسل کے سربراہ آیت اللہ مہدوی کنی کی وفات کی تعزیت پیش کرتے ہوئےآیت اللہ مہدوی کنی کو مثالی انقلابی عالم قرار دیا جو اسلام ومسلمین کے مسائل پر ہمدردی و خلوص سے توجہ دیتے تھے اور راہ انقلاب میں بھرپور سعی وکوشش کرتے تھے۔
واضح رہے کہ مجلس خبرگان کے سربراہ آیت اللہ مھدوی کنی کو چارجون دو ہزارچودہ کو بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی(رح) کی برسی کے پروگرام سے گھر واپس پہنچنے پر دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد آپ کو ہسپتال میں بھرتی کیا گیا، لیکن آخرکار کل بروز منگل آپ نے داعی اجل کو لبیک کہا اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲